ہند سعودی کا مشترکہ اعلامیہ، اسٹریٹیجک شراکت داری کونسل کی توسیع پر اتفاق۔ نریندر مودی کا دورئے سعودی عرب

Screenshot_2025-04-23-15-23-11-43_439a3fec0400f8974d35eed09a31f914-780x470

سعودی عرب اور ہندوستان نے اسٹریٹیجک شراکت داری کونسل کی توسیع کا خیرمقدم کیا ہے جو دونوں ممالک کے بیچ سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے مطابق اس میں دفاعی تعاون کے لیے وزارتی کمیٹی اور سیاحت و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے وزارتی کمیٹی کا اضافہ شامل ہے۔ہندوستان نے سعودی عرب کی جانب سے مملکت میں مقیم 2.7 ملین ہندوستانی شہریوں کی مسلسل سرپرستی کو سراہا جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔دونوں فریقوں نے حالیہ برسوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی نمو کا خیرمقدم کیاہے۔سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں پیشرفت پر ہندوستان سعودی عرب کو پیشگی مبارکباد دی۔ دونوں ممالک نے براہ راست اور بالواسطہ سرمایہ کاری کی شراکت کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ستمبر 2023توانائی کے میدان میں ہندوتستان نے عالمی منڈیوں میں تیل کی مارکیٹ کے استحکام اور توانائی کے عالمی توازن کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا ہے اور عالمی توانائی ذرائع کی فراہمی کی سلامتی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دونوں ملکوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے، بشمول نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور سیمی کنڈکٹرز میں تعاون کی اہمیت کی بھی تصدیق کی ہے۔سعودی عرب اور ہندوستان نے نشاندہی کی کہ اس دورے کے دوران خلائی تعاون پر دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت خلائی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرے گی جس میں لانچ وہیکلز، خلائی جہاز، زمینی نظام، خلائی ٹیکنالوجی کی ایپلیکیشنز، تحقیق و ترقی، علمی تبادلہ اور انٹرپرینیورشپ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوران کے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جن میں پرامن خلائی سرگرمیوں کے میدان میں سعودی خلائی ایجنسی اور ہندوستانی خلائی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت،صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے سعودی عرب کی وزارت صحت اور ہندوستان کی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے درمیان مفاہمتی یادداشت شامل ہے۔میں نئی دہلی میں منعقدہ ہند سعودی، سرمایہ کاری فورم کے نتائج کو سراہا۔