کے سی آر کا خاندان دہشت گردوں سے کم خطرناک نہیں: ڈی اروند

MP-Arvind-Dharmapuri-390x220

نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا خاندان دہشت گردوں سے کم خطرناک نہیں ہے، اور چیف منسٹر ریونت ریڈی، کے سی آر کے خاندان سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ ریاستی بی جے پی آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اروند نے کہا کہ کے سی آر نے2018 میں ایک لاکھ کروڑ روپے کے قریب خرچ کر کے کالیشورم پروجیکٹ شروع کیا اور اس کی لاگت بڑھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی آر نے مرکز پر الزام لگایا کہ اس نے فنڈز نہیں دیے اور پروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ کے طور پرتسلیم نہیں کیا۔ اروند نے کہا کہ کے سی آر نے کالیشورم پروجیکٹ کو اپنے خیالات کے مطابق شروع کیا تھا، جب کہ پروجیکٹ کا ڈی پی آر مرکز سے منظور نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے ریونت ریڈی سے سوال کیا جو عوام کو یقین دلاتے رہیں وہ کالیشورم کرپشن کی تحقیقات کرائیں گے اور کے سی آر کو جیل بھیجیں گے، لیکن اس معاملہ پر خاموش کیوں ہیں؟ اروند نے کہا کہ کے ٹی آر کو جواب دینا چاہیے کہ وہ کس منہ سے عوامی اجلاس کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے سی آر اپنے خاندان سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے وہ ایک فارم ہاؤس میں رہ رہے ہیں، انہیں خوف ہے کہ ان کا خاندان انہیں ایک ہی مقام پر رہنے پر مار ڈالے گا۔ اروند نے کہا کہ کے سی آر کا خاندان بھی اگر ان سے ملاقات کرنا چاہے تو انہیں اپائنٹمنٹ کے لیے درخواست دینی پڑتی ہے۔