ڈبل بیڈروم مکانات میں غیرقانونی مقیم ہونے کی شکایت پر پولیس چوکس

DOUBLE-BEDROOM-1--780x470

سکندر آباد کے ماریڈپلی میں ڈبل بیڈروم کے مکانات حکومت کی جانب سے الاٹ نہ کرنے کے باوجود ان مکانات میں بعض افراد کے غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ریونیو حکام کے ساتھ مل کر جانچ شرو ع کردی۔پولیس نے بیریکیڈس لگا کر اندر جانے کی اجازت کسی کو نہیں دی۔ماریڈ پلی میں کچھ عرصہ سے خالی پڑے ڈبل بیڈروم کے مکانات پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے اور وہاں رہنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر حکام نے خصوصی توجہ دی ہے۔پولیس کی مدد سے ان افراد کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریونیو حکام نے واضح کیا کہ جو لوگ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔