آئندہ 5 دنوں میں تلنگانہ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان

RAIN

تلنگانہ میں مختلف مقامات پر اگلے پانچ دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔اگلے تین دنوں کے دوران ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نظام آباد میں جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔