ممبئی میں نابالغ لڑکی سے اوبیر کے ڈرائیور کی چھیڑ خانی ملزم گرفتار

ARREST-4-390x220

ممبئی پولیس نے پرائیوٹ ٹیکسی اوبیر کے ایک ڈرائیور کو ایک نابالغ لڑکی سے دوران سفر چھیڑ خانی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ حکام نے یہ بات جمعہ کو بتلائی کہ ملزم کی شناخت شریانش پانڈے کے طور پر کی گئی ہے۔اس معاملے میں نابالغ کے خاندان کی شکایت کے بعد اسے دادر پولیس نے گرفتار کیا ۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق 14 سالہ نابالغ مضافات کے پوائی علاقے میں رہائش پذیر ہے۔14 مئی کو وہ پربھادیوی میں واقع اپنی اسکول گئی تھی شام 4:30 بجے اپنی رہائش گاہ جانے کے لیے ایپ سے اس نے اوبر کار بک کی۔شکایت کے مطابق کار میں سوار ہوکر جب وہ اہنی منزل مقصود کی جانب بڑھنے لگی تب ملزم ڈرائیور اسے پوائی کے پتے پر لے جانے کے بجائے ایسٹرن ایکسپریس وے کے کنارے ایک سنسان مقام پر لے گیا اور وہاں اس نے اسکے ہمراہ چزھیڑخانی کی ۔ متاثرہ لڑکی نے بعد ازاں اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں بتایا اور اس کی شکایت درج کی گئی۔پولیس نے ملزم کو اسکے موبائیل فون کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد گرفتار کیا۔