کوٹھی علاقہ میں فٹ پاتھس پرغیر مجاز قبضوں کو ہٹا دیاگیا

حیدرآباد کے کنگ کوٹھی علاقہ میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف خصوصی کارروائی کے دوران بلدیہ نے سرکل 16 میں فٹ پاتھوں پر قائم غیر مجاز قبضوں کو ہٹا دیا۔ اطلاعات کے مطابق سیکنڈ ہینڈ ٹو وہیلر شوروم مالکان فٹ پاتھ پر قبضہ کر کے موٹر سائیکلیں پارک اور نمائش کے لیے رکھ رہے تھے جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی۔ٹریفک اور جی ایچ ایم سی حکام کی جانب سے متعدد بار انتباہ اور نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود دکانداروں نے قواعد کی تعمیل نہیں کی۔ اس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے جے سی بی مشنری کی مدد سے ان تعمیرات کو ہٹا کر فٹ پاتھوں کو دوبارہ پیدل چلنے والوں کے لیے بحال کر دیا۔ یہ مہم جی ایچ ایم سی کی اس جاری کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد عوامی مقامات کو شہریوں کے لیے محفوظ اور قابلِ رسائی بنائے رکھنا ہے.
