گروپ II کے 20 اگست سے سرٹیفیکٹس کی جانچ

group-2

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II سرویسیس کیلئے منتخب امیدواروں کے لیے دوسرے مرحلے کے سرٹیفیکٹس جانچ کا شیڈول جاری کیا ہے ۔ منتخب امیدواروں کے ہال ٹکٹ نمبرات کو کمیشن نے اپنے ویب سائٹ پر پیش کیا ہے ۔ نامپلی کے ایس پرتاپ ریڈی تلگو یونیورسٹی کے قدیم کیمپس میں 20 تا 23 اگست تک سرٹیفیکٹس کی جانچ ہوگی ۔ 25 اگست کو ریزورڈ ڈے رکھا گیا ہے ۔ امیدواروں کو 18 تا 25 اگست تک تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ میں آپشنس کا اندراج کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔