فارمولہ ای کار ریس کیس میں اہم پیشرفت

فارمولہ ای کار ریس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اے سی بی نے اس کیس کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ تیار کی ۔ رپورٹ اب ویجلنس کمیشن کو پہنچ گئی ہے۔ آئندہ دو، تین دن میں فائل پر حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ویجلنس کمیشن کی جانب سے فارمولہ ای کار ریس کے معاملہ میں قطعی رپورٹ تیار کرے گی جس کی منظوری کے بعد ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے اے سی بی کی جانب سے دوبارہ رپورٹ تیار کی جائے گی۔ فارمولہ ای کار ریس میں سابق وزیر کے ٹی آر کو ملزم A1 بنایا گیا ہے۔ A2 کی حیثیت سے سینئر آئی اے ایس آفیسر اروند کمار، A3 کی حیثیت سے ایچ ایم ڈی اے کے سابق انجینئر بی ایل این ریڈی کے علاوہ مزید 2 افراد کو A4، A5 کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کیس میں اے سی بی نے ابھی تک دو مرتبہ سابق ریاست وزیر کے ٹی آر سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ اسی طرح آئی اے ایس آفیسر اروند کمار سے 3 بار پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ اے سی بی نے اپنی تحقیقات میں یہ پایا ہے کہ فارمولہ ای کار ریس میں بڑی بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔ اس کیس میں کوئڈ روکو کے معاملہ میں عہدیداروں نے ذمہ دارانہ رول ادا کیا ہے۔ فارمولہ ای کار ریس کیلئے اسپانسرشپ کرنے والے ادارہ سے ریس کے انعقاد کیلئے 44 کروڑ روپے ادا کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے بدلے میں اس کمپنی کو اسپانسرشپ ادارہ سے 44 کروڑ روپے قدر کے الیکٹورل بانڈ بی آر ایس نے حاصل کیا ہے۔
