کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے بلس کے لیے آن لائن سسٹم متعارف

تلنگانہ حکومت نے ریاست بھر میں 495 کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے انتظام سے متعلق تمام بلوں کو جمع کرانے اور ان کی ادائیگی کے لیے ایک آن لائن نظام متعارف کرایا ہے ۔ اسکول ایجوکیشن کے ڈائرکٹر نوین نکولس کے مطابق محکمہ ہر تین ماہ میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو بجٹ جاری کرے گا ۔ کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے خصوصی افسران کو اب اپنے بل آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈی ای اوز کو جمع کرانا ہوں گے ۔ جس کے بعد ڈی ای اوز اس کے مطابق بجٹ جاری کریں گے ۔ اب تک ہیڈ ماسٹرز براہ راست اسکول کے کھاتوں سے فنڈز حاصل کررہے تھے ۔ حال ہی میں محکمہ نے دوپہر کے کھانے کے لیے چاول کے ذخیرے جیسی اشیاء کی آن لائن ٹریکنگ بھی شروع کی جس کے لیے ہیڈ ماسٹرس کو روزانہ کی فہرست کی تفصیلات ڈیجیٹل طور پر ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
