ڈی جی پی کی روزانہ کی بنیاد پر پولیس عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس

ریاستی محکمہ پولیس کے سربراہ ڈی جی پی ہے۔ ریاست کے سب سے اہم شہر حیدرآباد کے پولیس کمشنریٹ کے سربراہ سٹی کوتوال ہے ۔ اگر ان دونوں کے درمیان مناسب تال میل نہ ہو تو ۔ ماضی میں کام کرنے والے ڈی جی پیز اور سٹی پولیس کمشنرس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ۔ اس کے نتیجہ میں سٹی کوتوال کے طور پر کام کرنے والے افسران روزانہ صبح ڈی جی پی کی طرف سے منعقد کی جانے والی ٹیلی کانفرنس سے دور رہتے تھے ۔ بی شیودھر ریڈی ڈی جی پی اور وی سی سجنار کوتوال کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد یہ صورتحال بدل گئی ۔ جس دن سے انہوں نے چارج سنبھالا ہے سٹی پولیس کمشنر ڈی جی پی کی طرف سے منعقد ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کرتے ہیں ۔ ڈی جی پی کی طرف سے ہر صبح منعقد ہونے والی یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ انٹلی جنس کے ایڈیشنل ڈی جی ، ریاست کے تمام اضلاع کے ایس پیز ، کمشنریٹ کے کمشنر اور خصوصی محکموں کے سینئیر افسران اس میں حصہ لیتے ہیں ۔ ڈی جی پی حکومت کی طرف سے لیے گئے تازہ ترین پالیسی فیصلوں کا انکشاف کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اہم واقعات کوتاہیوں اور اس دن ہونے والے واقعات پر جامع بحث کی جاتی ہے ۔ محکمہ پولیس کی طرف سے کی جانے والی حکمت عملیوں کی بھی ہدایت ملتی ہے ۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنرس جنہوں نے تقریبا ساڑھے تین سال کام کیا ہے ایسے اہم ٹیلی کانفرنس سے دور تھے ۔ ان میں عدم شرکت اور ان کی جگہ کسی اور افسر کی حاضری کے معاملات تھے ۔ ایسا اس وجہ سے ہوا کہ ڈی جی پی کوتوال سے جونیر تھے ۔ ڈی جی پی اور کوتوال کے درمیان کوئی مناسب رشتہ نہیں تھا اور بہت سی ذاتی وجوہات بھی تھیں ۔ اس کا اثر پولیسنگ پر پڑا اور بہت زیادہ کوتاہیاں سامنے آئیں ۔ شیودھر ریڈی اور سجنار نے اس رواج کو ختم کردیا اور حیدرآباد کمشنر ڈی جی پی کی ٹیلی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں ۔ سجنار نے ریاستی پولیس کے دیگر افسران کو یہ اشارہ دیا ہے کہ باس ہی باس ہے ۔
