رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت

Mohan-Bhagwat-780x470

آر ایس ایس کے صدر موہن بھاگوت نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر 30سالوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ دتہ جی بھالے اسمرتی سمیتی کاریالیہ کے افتتاح کے موقع پر آر ایس ایس کے صدر نے کہا کہ جب رام للا کی پران پرتشٹھا ہورہی تھی تو پورا ملک جذبات سے مغلوب تھا۔ بھاگوت نے اپنی تقریر میں کہا کہ لوگوں نے رام مندر کی تعمیر کے لیے رقم عطیہ دیا۔ یہ 30سالوں کی جدوجہد کی وجہ سے ہوا۔ رام جنم بھومی پر مندر کی ہماری خواہش 500 سالوں سے تھی۔ لوگ رقم عطیہ کرنے تیار تھے اور جب مندر کا افتتاح ہوا تو پورا ملک جذبات سے مغلوب تھا۔“ سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ کئی لوگوں کی ”تپسیا (جدوجہد) اور ”سمرپن“ (عزم اور جدوجہد)کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا۔“