حیڈرا سرگرمیوں کو اضلاع میں توسیع دینے حکومت کا فیصلہ

8last_3

حیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے کہا کہ حیڈرا کی سرگرمیوں کو اضلاع میں وسعت دینے کا معاملہ حکومت کے فیصلہ پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا کو مختلف اضلاع سے سرکاری اراضیات اور ذخائر آب پر ناجائزہ قبضوں کی شکایات ملرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا فیصلہ حکومت کریگی اور اسی بنیاد پر کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حیڈرا کو ابھی تک تقریباً 30 ہزار شکایتیں ملی ہیں۔ حیدرآباد میں تقریباً 10 لاکھ کروڑ کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کئے گئے جن میں 2100 ایکر اراضی کا حیڈرا نے تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے غیر مجاز قبضوں کو حیڈرا نے منہدم کیا ۔ حیدرآباد میں 25 آبپاشی تالابوں کا تحفظ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حیڈرا کی سرگرمیوں کو اضلاع میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔