مودی کو سلوواکیہ کا اعلی ترین سرکاری اعزاز

Slovak President Peter Pellegrini presents the highest state honour of Slovakia to PM Modi

Bratislava [Slovakia], Jun 16 (ANI): Slovak President Peter Pellegrini presents The Order of the White Double Cross (1st Class) (The highest state honour of Slovakia) to Prime Minister Narendra Modi at the Presidential Palace, in Bratislava on Monday. (DPR PMO/ANI Photo)

Bratislava [Slovakia], Jun 16 (ANI): Slovak President Peter Pellegrini presents The Order of the White Double Cross (1st Class) (The highest state honour of Slovakia) to Prime Minister Narendra Modi at the Presidential Palace, in Bratislava on Monday. (DPR PMO/ANI Photo)

سلوواکیہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز “دی آرڈر آف دی وائٹ ڈبل کراس، فرسٹ کلاس” سے نوازا ہے ۔ سلوواکیہ کے تین روزہ دورے پر گئے مودی کو صدر پیٹر پیلیگرینی نے پیر کی رات ایک خصوصی تقریب میں سلوواکیہ کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا۔ وزیر اعظم نے اس خصوصی اعزاز کیلئے صدر، سلوواکیہ کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اعزاز قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں اور ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان دیرپا دوستانہ تعلقات کے نام ہے ۔وزیر اعظم نے اس اعزاز کو ہندوستان اور سلوواکیہ کے لوگوں کو جوڑنے والی اپنائیت، اعتماد اور محبت کا ثبوت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کی آنے والی نسلوں کو ان کی خصوصی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ترغیب دے گا۔ یہ وزیر اعظم مودی کو ملنے والا 33 واں بین الاقوامی یا عالمی اعزاز ہے ۔

مسٹر مودی جی 7 ممالک کے 52 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج فرانس کے ایویان شہر روانہ ہوں گے ۔ ہندوستان اس کانفرنس میں پارٹنر ملک کے طور پر حصہ لے رہا ہے ۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب پر ڈرون سے
مبینہ حملے کی سازش ناکام
واشنگٹن ۔وائٹ ہاؤس میں ڈھائی سو سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملہ کی سازش ناکام بنادی گئی۔ امریکی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق حملے کی سازش ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنائی۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مبینہ سازش کے الزام میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔امریکی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ مبینہ سازش میں ممکنہ طور پر ملوث 23 افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے، سازش کا انکشاف 10 جون کو ہوا جس کے بعد منصوبہ سازوں کی گرفتاری شروع کی گئی۔