K-KAVITHA

دہلی کی ایک عدالت نے دہلی شراب پالیسی اسکام سے مربوط کرپشن کے ایک کیس میں گرفتار بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی ضمانت کی درخواست پراپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سی بی آئی اور ای ڈی عدالت کی خصوصی جج نے سی بی آئی کے وکیل جواس کیس کی تحقیقات کررہی ہے اورکویتا کے وکیل کے دلائل کی سماعت کے بعد 2مئی تک ضمانت کی عرضی پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔سی بی آئی اورای ڈی کے کسیوں میں کویتا‘عدالتی تحویل میں ہیں۔ سی بی آئی نے تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کویتا کوکرپشن کیس میں تہاڑجیل سے گرفتار کیاتھا جبکہ وہ پہلے سے ہی منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں مقید ہیں جنہیں ای ڈی نے گرفتار کیاتھا۔