شہر میں سفر کو آسان بنانے حیدرآباد میٹرو پوڈکار کی منصوبہ بندی میں پیشرفت

شہر حیدرآبادکے اندر سفر کو آسان بنانے کے مقصد سے حیدرآباد میٹرو پوڈکار منصوبے کی منصوبہ بندی میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ کنسلٹنسی فرم ’ لی اسوسی ایٹس ‘ نے تجویز کردہ ’ پرسنل ریاپڈٹرانزٹ ‘ نظام کے لیے تقریبا 185 ایکر اراضی کی ضرورت کی نشاندہی کی ہے ۔ اس تجویز میں کوکٹ پلی کے علاقے میں ایک ڈپو کے لیے 104.8 ایکر ، ہائی ٹیک سٹی میں 32.5 ایکر اور فینانشیل ڈسٹرکٹ میں 43.2 ایکر اراضی شامل ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ جلد ہی ان اراضی کی تخصیص حاصل کرنے کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں سے خط و کتابت شروع کرے گی ۔ جو فی الحال مختلف سرکاری محکموں کی تحویل میںہیں ۔ یہ ٹرانسپورٹ نظام آئی ٹی کوریڈور اور تجارتی مراکز میں موجود لوگوں کے لیے ’ لاسٹ مائل کنکیٹویٹی ‘ فراہم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا ۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 تک ان دونوں علاقوں میں روزانہ 75 ہزار مسافر اس نظام کا استعمال کریں گے ۔ اور 2050 تک یہ تعداد بڑھ کر 1,14,000 تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ ۔
