شہر میں لائسنس کی تجدید کے بغیر کاروبار کرنے پر انتباہ: جی ایچ ایم سی

ghmc-Copy

گریٹر حیدرآباد کی حدود میں لائسنس کی تجدید کروائے بغیر کاروبار کرنے والوں کو جی ایچ ایم سی نے انتباہ جاری کیا ہے۔ سال 2027 کے ٹریڈ لائسنسوں کی تجدید کیلئے 30 نومبر کی تاریخ کو آخری مہلت مقرر کیا گیا ہے۔ اس نے واضح کیا ہے کہ اس دوران لائسنسوں کی تجدید نہ کروانے کی صورت میں اضافی جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ مہلت گزرنے کے بعد ہر مرحلے پر جرمانوں میں اضافہ ہوگا۔ تاجروں کے حاصل کردہ سال 2026 کے ٹریڈ لائسنسوں کی میعاد 31 ڈسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اگر 2027 میں یکم جنوری سے 31 ڈسمبر تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنی ہوں تو پہلے ہی لائسنسوں کی تجدید کروانی ہوگی۔ 30 نومبر سے پہلے درخواست دینے پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔ یکم ڈسمبر 2026 سے 31 جنوری 2027 تک تجدید کروانے پر 25 فیصد اور یکم فروری سے 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ٹریڈ لائسنس کے بغیر کاروبار چلانے والوں کے ساتھ جی ایچ ایم سی مزید سختی سے پیش آئے گی۔ ایسے کاروبار کی نشاندہی ہونے پر 100 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ لائسنس حاصل کرنے تک ہر ماہ اضافی 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس نے واضح کیا ہے کہ تاجر جی ایچ ایم سی کی سرکاری ویب سائٹ، مائی کیور ایپ، می سیوا مراکز اور کسٹمر سروس سنٹرس کے ذریعہ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔ کمشنر نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ آخری لمحہ تک انتظار کیے بغیر 30 نومبر سے پہلے اپنے لائسنسوں کی تجدید کروا لیں۔