حیدرآباد سٹی بس میں راہول گاندھی اور ریونت ریڈی کا سفر

Screenshot_20240510-110710_WhatsApp-780x470

کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں آر ٹی سی کی سٹی بس میں سفر کرتے ہوئے خاتون مسافروں سے کانگریس حکومت کی جانب سے شروع کردہ مفت بس سروس کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ راہول گاندھی نے جمعرات کی شام حیدرآباد کے سرور نگر اسٹیڈیم میں کانگریس کے جلسہ عام سے خطاب کیا بعد ازاں واپس ہونے کے دوران انہوں نے ایل بی نگر میں اپنی کار کو روک کر سٹی بس میں سفر کیا۔ راہول گاندھی کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے خاتون مسافروں سے کانگریس حکومت کی کارکردگی کے بارے میں اور بس میں مفت سفر کی سہولت کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کو ہر ایک سال ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کی جائے گی.