تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے بعض حصوں میں مطلع ابرآلود

RAIN-11-1-780x470

تلنگانہ کا ضلع عادل آباد چار دنوں سے شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے تاہم، ضلع کے بعض حصوں میں مطلع ابر آلود رہا جس سے گرمی کی شدید لہر سے عوام کو راحت ملی۔ منچریال چنور، کاغذ نگر، آصف آباد،خانہ پور، بوتھ اور بعض دیگر علاقوں میں ابر آلود موسم رہا۔ ان علاقوں کا اعظم ترین درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔ ضلع میں اعظم ترین درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث عوام نے راحت کی سانس لی۔ عادل آباد ضلع کااعظم ترین درجہ حرارت پیر تک 45 ڈگری سلسیس دیکھاگیا۔ منچریال ضلع کے بیلم پلی میں پیر کو اعظم ترین درجہ حرارت 45.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نرمل ضلع میں اتوار کو زیادہ سے اعظم ترین حرارت 45.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔