تلنگانہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات

HEAVY-RAIN-ALERT-TELANGANA-780x470

تلنگانہ میں یکم جون سے 4 جون تک مختلف مقامات پر 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ کے مطابق، اگلے سات دنوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔ رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کھمم ضلع میں 44.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔