یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو

KCR-5-780x470

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت نامہ بھیجا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ذاتی طور پر دعوت نامہ تحریر کیا اور پروٹوکول کو ہدایت دی کہ وہ اس دعوت نامہ کو کے سی آر تک پہنچائیں۔ مشیر محکمہ پروٹوکول ہرکر وینو گوپال اور ڈائرکٹر اروند سنگھ کو ہدایت دی گئی کہ وہ کے سی آر کو خصوصی دعوت نامہ حوالہ کریں جس میں ان سے 2 جون کو 10 بجے دن سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس پر منعقد ہونے والی تلنگانہ یوم تاسیس کی سرکاری تقریب میں شرکت کریں۔