ضمنی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست مودی۔ شاہ کی گرتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت: کھڑگے

KHARGE-780x470

کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز ضمنی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت کو مثبت سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یہ شکست وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی سیاسی مقبولیت میں آنے والی گراوٹ کا نتیجہ ہے۔ کھڑگے نے کہا، "ہم ضمنی اسمبلی انتخابات کے مثبت نتائج کے لیے عوام کا شکر گزار ہیں۔ لوگوں نے جہاں بھی کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دیا، ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔” انہوں نے کہا، "ہم کانگریس کے تمام کارکنوں کو اپنی محنت اور نامساعد حالات میں اپنی کوششوں کے لیے سلام پیش کرتے ہیں۔ اس جیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نے اب بی جے پی کی غرور، غلط حکمرانی اور منفی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ یہ مودی-شاہ کی گرتی ہوئی سیاسی مقبولیت کا بھی مضبوط ثبوت ہے۔ جئے ہند، جئے آئین۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا، "پہلے اجودھیا میں ‘انڈیا’ کو بھگوان رام کا آشیرواد، اب بدری ناتھ میں ‘کانگریس’ کو بھولے بابا کا آشیرواد۔ ستیہ میو جیتے۔”