شمس آباد ایرپورٹ کی جانب سے مسافرین کو مشورہ

AIRPORT-ADVISORY

حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حکام نے مانسون سفری ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں مسافروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ موسمی حالات سے باخبر رہیں اور اس کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔ ایڈوائزری میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی پیشن گوئی پر نظررکھیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ایرپورٹ پر آنے اور جانے کے لئے اطمینان بخش وقت اپنے پاس رکھیں کیونکہ مانسون سے متعلق مسائل تاخیر کا باعث بن سکتے ہیں۔