تلنگانہ: مور کا سالن بنانے کی روایتی ترکیب کی ویڈیو بنانے والے کے خلاف کارروائی کامطالبہ: ویڈیو

PEACOCK-CURRY-780x470

مور کا سالن بنانے کی روایتی ترکیب کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرنے والا شخص پریشانی میں گھر گیا کیونکہ جانوروں کے تحفظ کے لئے سرگرم افراد اورتنظیموں نے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والا پرانئے کمارگذشتہ چند دنوں سے یوٹیوب چینل چلارہا ہے۔ اس نے ایک ویڈیو بناتے ہوئے اپنے چینل پر اپ لوڈ کیا جس میں اس نے مور کے گوشت سے روایتی سالن پکانے کی ترکیب کی تفصیلات بتائیں۔ اس ویڈیو کو اس کے چینل پر دیکھنے والوں نے اس پر نہ صرف برہمی کااظہار کیا بلکہ اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا کیونکہ مور کے شکار پر پابندی ہے۔