سنگاریڈی میں ضعیف خاتون کی عصمت ریزی، شرابی گرفتار

ARRESTED-GANGRAPE-MYSURU-780x470

ضلع سنگاریڈی میں ایک60 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں 35 سالہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ، ضلع کے نارائن کھیڑ ٹاؤن میں پیر کو رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ترکاری فروش، ملزم جو حالت نشہ میں تھا، اس وقت خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ وہ نارائن کھیڑ ٹاؤن میں دکان کے سامنے محوخواب تھی۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون ذہنی طور پر معذور ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون، چند نفسیاتی مسائل سے دو چار ہے۔ خاتون کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے معائنہ کے بعد ملزم کی شناخت کرلی گئی اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔