بنگلہ دیش میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک

BANGLADESH-FLOOD

بنگلہ دیش میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے اور 58 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ معلومات بنگلہ دیشی نیوز پورٹل ڈیلی آبزرور نے دی ہے۔ چہارشنبہ کو لی آبزرور نے اپنی رپورت میں کہا کہ آفت سے متاثرہ علاقوں کے لیے تقریباً 380000 ڈالر پہلے ہی مختص کیے جا چکے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا نے پہلے اطلاع دی تھی کہ بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہندوستانی ریاست تریپورہ میں سیلاب سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور تقریباً 17 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ مانسون کے آغاز میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مسلسل مانسون کی بارشیں ہوئیں، جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں اور املاک و زرعی زمین کو نقصان پہنچا۔