وقف ترمیمی بل کیخلاف رائےجے پی سی کو ای میل سے متعلق خبر غلط : مسلم پرسنل لا بورڈ

n63133427817266285053882b08097d5233c33d32b35c3a8945c9c4594702aba3efd82f872119cb804fe704

سوشل میڈیا اور اخبارات میں جے پی سی کے حوالہ سے چھپی خبر کہ صرف 84 لاکھ ای میل موصول ہوئے ہیں، اس پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ جے پی سی کے حوالے سے ای میل کی تعداد کی جو خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ ابھی جے پی سی نے اس طرح کا کوئی ڈاٹا سرے سے بتایا ہی نہیں ہے اور نہ ہی جے پی سی کی طرف سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے، اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ مسلمان کسی غلط فہمی کے شکار نہ ہوں اور ایک دوسرے کو بھی تشویش میں پڑنے کا موقع نہ دیں اور خود بھی تشویش میں نہ پڑیں اور غلط خبر کو عام کرکے دوسرے لوگوں کو پریشانی میں نہ ڈالیں۔