اسمارٹ میٹر کے خلاف کانگریس کا ایک روزہ احتجاج

اسمارٹ میٹر کے خلاف بھاگلپور کے کلکٹریٹ چوک پر بدھ کے روزضلع کانگریس کمیٹی کے اراکین نے ایک روزہ احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت بھاگلپور ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر پرویز جمال کر رہے تھے۔ موقع پر ضلع صدر نے کہا کہ اسمارٹ میٹر کے اندر امبانی اور اڈانی کا لوگو لگا ہوا ہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اسمارٹ میٹر بہار میں صرف امبانی اور اڈانی کمپنی کے ذریعہ ہی سپلائیکیا جاتاہے ۔ بہار سے بڑی ریاستوں میں بھی ابھی تک اسمارٹ میٹر نہیں لگے ہیں، لیکن بہار میں اسمارٹ میٹر چل رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے عوام کا استحصال ہو رہا ہے۔ جس گھر میں ماہانہ 300 روپے کی بجلی کا استعمال ہوتا تھا ، آج اسی گھر میں 3ہزار روپے کا ریچارج کرنا پڑتا ہے۔ جس سے لوگ کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ پرویز جمال نے کہا کہ یہ ایک روزہ احتجاج ہمارا ٹریلر ہے۔ اگر بہار کے تمام گھروں سے جلد ہی اسمارٹ میٹر نہیں ہٹائے گئے تو ہم مرحلہ وار تحریک کے لیے تیار ہیں۔
