سنسنی خیز! شخص کو بہانے سے بلایا، پھر اتروا دئے سارے کپڑے، 2 خواتین نے کھیلا اتنا گندہ کھیل کہ…

پالم پور تھانہ علاقہ سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے مشروم خریدنے کے بہانے ایک شخص کو کمرے میں بلایا۔ پھر اس شخص کے کپڑے اتروا کر فحش ویڈیو بنایا گیا۔ اس کے بعد خاتون نے اس شخص کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ یہ سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے ایک شخص نے پالم پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے دو خواتین سمیت کل 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پالم پور تھانہ کے تحت راج پور علاقہ کے ایک شخص نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس شکایت میں اس نے الزام لگایا ہے کہ ایک خاتون نے اس کو فون کیا تھا اور مشروم خریدنے کی بات کہی تھی۔ اسے رام چوک گھر میں مشروم پہنچانے کیلئے کہا تھا۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق متاثرہ شخص نے الزام لگایا ہے کہ وہ مشروم لے کر مذکورہ خاتون کے گھر گیا تھا۔ کمرے میں دو خواتین تھیں۔ انہوں نے اس شخص کو بیٹھایا اور پانی پلایا۔ اس کے بعد خواتین نے دروازہ بند کر دیا۔ متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ اسی دوران دو دیگر افراد کمرے کے اندر آگئے اور ڈرایا اور مار پیٹ کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے میرے کپڑے اتار دیے اور فحش ویڈیو بنایا۔ متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ اب وہ مجھے بلیک میل کر رہے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع کانگڑا پولیس چیف شالنی اگنی ہوتری نے کہا کہ پالم پور پولیس اسٹیشن کے تحت مشروم لینے کے بہانے ایک شخص کو اپنے گھر بلا کر فحش ویڈیوز اور تصویریں کھینچنے کے معاملے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مذکورہ خاتون اور متاثرہ شخص کے آپس میں پہلے سے ہی تعلقات تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دیگر لوگوں کے بھی ملوث ہونے کا پتہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور جلد ہی معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جنسی استحصال کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
