اسد، روس سے مدد نہ ملنے کی وجہ سےملک سے فرار ہو گئے : ٹرمپ

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں بعث پارٹی کے معزول لیڈر ‘بشار الاسد’ روس سے مدد نہ ملنے کی وجہ سے ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ‘ٹْرتھ سوشل’ سے شامی انتظامیہ کے خاتمے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسد جا چْکے ہیں۔ انہوں نے اپنا ملک چھوڑ دیا ہے۔ان کے سابقہ محافظ ‘ولادیمیر پوتن’ کے زیرِ قیادت ملک ‘روس’ کو اب اسد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور روس کی شام سے لا تعلقی کا سبب یوکرین ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کی وجہ سے روس اور ایران کمزور ہو گئے ہیں۔ جھڑپوں والے مقامات پر فوری فائر بندی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بہت سی زندگیاں بے وجہ ختم ہو رہی ہیں، بہت سے کنبے ختم ہو رہے ہیں اور اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو حالات زیادہ خراب شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ میں ولادیمیر کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ یہ وقت حرکت میں آنے کا وقت ہے۔چین مدد کر سکتا ہے۔
