MP-MLA Court issued warrant against Jaya Prada: جیا پردا کے خلاف ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے جاری کیا وارنٹ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

n6447110361735026316251a0da38a0e985563bb3d420d9887ea3a5884ad5522ff495d7a764d25e7d5e4932

مرادآباد کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے فلم اداکارہ اورسابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی عدالت میں غیرحاضری کے سبب کی گئی ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے جیا پردا کو سمن بھیج کرحاضرہونے کا حکم دیا تھا۔ اس کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئی تھیں۔ یہ معاملہ ایک پروگرام کے دوران جیا پردا کے خلاف کئے گئے مبینہ نازیبا تبصرہ سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، مرادآباد کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن سمیت کئی دیگرسماجوادی پارٹی کے لیڈران پر معاملہ درج کیا گیا تھا۔ جیا پردا نے ان لیڈران پرعوامی طورپرنازیبا تبصرہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ عدالت نے سبھی ملزمین کواس معاملے میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جیا پردا کے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد یہ معاملہ ایک بارپھر سرخیوں میں ہے۔