باس کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے سے انکار پر تین طلاق، مہاراشٹر میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج

n64470257417350264153048fec86f36b8c19fe91ed32a612f6948ca9baa565e63a49d9fa1eab8bce7e27a7

مہاراشٹر کے کلیان میں ایک شخص پر اپنی بیوی کو تین طلاق دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس شخص کی بیوی نے شوہر کے باس کے ساتھ جنسی تعلق سے انکار کر دیا تھا ۔ نیوز 18 مراٹھی کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس شخص نے اپنی دوسری بیوی سے اپنی پہلی بیوی کے لیے ماہانہ 15 لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کو بھی کہا تھا تاہم اس نے ان دونوں چیزوں سے انکار کر دیا تھا۔ ملزم کی شناخت سہیل شیخ کے نام سے ہوئی جو پیشہ سے سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سہیل نے پارٹی کے دوران اپنی دوسری بیوی کو اپنے باس کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے کو کہا تھا ۔ تاہم خاتون نے انکار کر دیا۔ بعد ازاں سہیل نے اسے ماہانہ 15 لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کو بھی کہا تاکہ وہ یہ رقم وہ اپنی پہلی بیوی کو دے سکے۔ خاتون کے اختلاف کے بعد سہیل نے اسے تین طلاق دے دی اور گھر چھوڑنے کو کہا۔ اس کے بعد خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں فی الحال کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔