نابالغوں کو ہوس کا شکار بناتاتھا ہندوستانی شہری، امریکہ کی عدالت نے دی سخت سزا

امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے 31 سالہ ہندوستانی شہری کو متعدد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 35 سال قید کی سزا سنادی۔ ہندوستانی شہری پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کرکے اپنی شناخت نوعمری انسان کے طور پر دکھاتاتھا اور کم عمر لڑکوں اور لڑکیوں سے دوستی کر کے ان کا اعتماد حاصل کر لیتا تھا ۔ اس پر الزام ہے کہ وہ ان سے چائلڈ پورنوگرافی وغیرہ سے متعلق مزید تصویریں دینے کا کہتا تھا اور جب یہ لوگ اس کی بات نہیں مانتے تھے تو وہ انہیں دھمکیاں دیتے تھے۔ امریکی اٹارنی رابرٹ ٹروسٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی شہری سائی کمار کریمولا کو تین بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور چائلڈ پورنوگرافی رکھنے کے جرم میں 420 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ امیگرنٹ ویزا پر اوکلاہوما کے ایڈمنڈ میں رہ رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں امریکی ڈسٹرکٹ جج چارلس گڈون نے کہا کہ وہ اپنی سزا پوری ہونے پر رہا ہونے کے بعد بھی تاحیات نگرانی میں رہیں گے۔ گڈون نے کہا کہ کرے مولا نے متاثرین اور ان کے خاندانوں کو جان لیوا زخم پہنچایا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران، دسوران کریمولا نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک نابالغ کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس کے گھر جائے گا اور اس کی فحش تصاویر اس کے والدین کو دکھائے گا۔ اس نے ایک اور نابالغ کو اس کی فحش تصاویر اور ویڈیوز عام کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
