وقف ترمیمی بل LIVE: کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں ‘وقف ترمیمی بل 2024’ کیا پیش، بحث شروع

n6587571121743672058802891427c828061efbd87c520c6e52ec39c99c9f6c458892ab5c3373687684a96d

وقف ترمیمی بل 2024′ آج راجیہ سبھا میں پیش کر دیا گیا۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بل کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سبھی فریقین سے بات چیت کے بعد بل تیار ہوا ہے۔ ایک کروڑ سے زیادہ لوگ نے اس بل سے متعلق اپنے مشورے دیے۔ وقف بل پر بحث کے دوران کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں کہا کہ وقف ملکیت میں لگاتار تنازعہ کی وجہ سے یہ بل ضروری ہے۔ اس بل سے متعلق 284 تنظیموں سے بات چیت کی گئی۔ وقف ملکیت سے متعلق بہت سارے کیسز زیر التوا ہیں۔ ہم اچھی سوچ سے یہ بل لے کر آئے ہیں۔ قانون انصاف کے لیے ہے، لڑائی کے لیے نہیں۔ وقف کا مینجمنٹ مسلمانوں کے ہاتھ میں ہی ہوگا۔ مسلمانوں کے طور طریقے میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔ بورڈ میں شیعہ، سنی، بوہرا سب ہوں گے۔ اپوزیشن کے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں۔