صدرنشین ریاستی حج کمیٹی کا دورہ ایرپورٹ،عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ

مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے شمس آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ائیرپورٹ اتھارٹیز نے مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کوائیرپورٹ پرعازمین حج کوفراہم کی جانیوالی سہولتوں سے متعلق مختلف مقامات کامعائنہ کروایا۔ جی ایم آرائیرپورٹ اتھارٹیزنے عازمین حج کو ٹھہرانے کی جگہ، وضو خانے اورنمازاداکرنے کی جگہ کا معائنہ کروایا۔ جی ایم آراتھارٹیز نے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کوبتایاکہ شمس آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرخواتین عازمین ومردحضرات کیلئے دو علحدہ،وضوخانے اور بیک وقت نمازاداکرنے کی جگہ فراہم کی جارہی ہے۔ ٹھہرانے کےانتظامات کا بھی معقول بندوبست کیاگیاہے اوربیت الخلاؤں کابھی خواتین اورمردعازمین کیلئے علحدہ علحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ مولانا خسرو پاشاہ نےائیرپورٹ عہدیداروں کو عازمین حج کو بہترسے بہترانتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔ائیرپورٹ کے دورہ کے موقع پرسید عظمت اللہ حسینی صدرنشین تلنگا نہ اسٹیٹ وقف بورڈ،محمد مجیب الدین، محمد لئیق، ڈاکٹر سیداظہرعلی اراکین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی،سجاد علی ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی، عرفان شریف اے ای اوتلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی، کے۔ ایم ریڈی ایڈیشنل (بی سی اے ایس)، آر۔سی مینا،ڈپٹی کمانڈنٹ(جی ایم آر)،محمد واجد علی (سعودی ائیرلائنز)،شماندار،اڈیشنل(ایف آر آر او)، جنید سالک،ڈپٹی کمشنر (کسٹمس)، سجیت (جی ایم آر) سکیوریٹی، سنتوش (سی آئی ایس ایف)، سمیت کپور (جی ایم آر)، شریمتی لیلا (جی ایم آر)، سنیل (جی ایم آر)، پنکج راکشا کے علاوہ ائیر پورٹ کے دیگر اسٹاف و عہدیدار موجود تھے۔۔
