وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر سطح پر مسلمانوں کے احتجاج کے بعد مودی حکومت پریشان! مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن ریجیجو نے جاری کیا ویڈیو
Oplus_16908288

ملک بھر میں بعد نماز جمعہ کروڑوں مسلمانوں کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف منظم کئے گئے گاؤں گاؤں شہر شہر احتجاج کے بعد ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پریشانی میں پڑ گئی ہےملک بھر کے مسلمانوں کے احتجاج کے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا اور مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں آنے کے بعد مرکزی وزیر اقلیتی کرن ریجیجو نے ایک ویڈیو پیعام جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کو سمجھانے کی کوشش کی ۔اپنے ویڈیو میں مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کو وقف (ترمیمی) ایکٹ کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کے ذاتی مفادات ہیں، وہ اس ایکٹ پر تنقید کر رہے ہیں، حالانکہ یہ عام مسلمانوں کی بھلائی کے لیے ہے۔
