تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے توررو میونسپل آفس میں کل شام ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب بقایہ بلوں کی ادائیگی نہ ہونے پر پرائیویٹ کنٹریکٹر نے دفتر کو تالہ لگا دیا۔

1-53-390x220

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے توررو میونسپل آفس میں کل شام ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب بقایہ بلوں کی ادائیگی نہ ہونے پر پرائیویٹ کنٹریکٹر نے دفتر کو تالہ لگا دیا۔اس کنٹریکٹر جے شنکر نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں سے وہ میونسپلٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بتکماں، دسہرہ اور دیگر تقاریب کے لیے سجاوٹ،ایل ای ڈی اور دیگر سہولیات فراہم کرتا آ رہا ہے، لیکن تاحال اسے 16.80اس نے شکایت کی کہ وہ کئی بار میونسپل کمشنر شانتی کمار سے درخواست کر چکا ہے، مگر کسی نے توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے وہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ اس معاملے پر کمشنر نے کہا کہ کنٹریکٹرنے ابھی تک مسئلہ ان کے علم میں نہیں لایا اور اس کے کام کے لئے کوئی ٹنڈر بھی موجود نہیں ہے۔ کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کروائی جائے گی۔ لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہیں ہوئی ہے۔