جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز

1-59-390x220

خواتین معاشرے کا نصف ہیں اور ان کا کردار معاشرتی بگاڑ و سدھار میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر مسلم طالبات و خواتین میں دینی، اخلاقی اور اسلامی تعلیمات عام کرنے کے لیے جامعتہ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد میں دس روزہ دینی و اسلامی معلوماتی کورس کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر کئی ممتاز شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن میں جناب طارق انصاری (صدرنشین، اقلیتی کمیشن حکومت تلنگانہ)، مولانا ڈاکٹر حافظ محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی (خطیب و امام، مسجد حج ہاؤز نامپلی)، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، مولانا ڈاکٹر محمد ذوالفقار محی الدین صدیقی، اور جناب معیز بابو چودھری شامل تھے۔ تمام معزز مہمانان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی دینی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔