سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا انتقال

IMG_20231115_092439

سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا خرابی صحت کے باعث ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ سبرت رائے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ وہ کافی عرصے سے خرابی صحت سے متاثر تھے۔
بتایا گیا ہے کہ سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا انتقال عارضہ قلب کی وجہ سے ہوا ہے۔ 12 نومبر کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 14 نومبر کی رات 10:30 بجے آخری سانس لیسبرت رائے کا جنم 10 جون 1948 کو ریاست بہار میں ہوا ان کی ابتدائی تعلیم ہولی چائلڈ اسکول کولکتہ میں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے یوپی کے گورکھپور میں میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔رائے نے 1978 میں سہارا انڈیا پریوار کی بنیاد رکھی۔