کاریگروں کی مصنوعات کی پہچان کے لیے گرامینا ٹیاگ تیار کرنے پر زور : کلکٹر حیدرآباد

حیدرآباد ضلع کلکٹر ہری چندنا داسری نے کہا کہ کاریگروں کی مصنوعات کو مناسب پہچان نہیں مل رہی ہے ۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ’ گرامینا ٹیگ ‘ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ کلکٹر نے امیر پیٹ کے کماسنگم ہال میں نبارڈ کے زیر اہتمام ایک ہینڈ لوم اور دستکاری کی نمائش گرامین بھارت مہواتسو کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے بینکرز سے کہا کہ وہ دستکاری کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دستکاری کو فروغ دینے کے لیے تعاون کریں ۔ نبارڈ کے سی جی ایم اودے بھاسکر نے کہا کہ نبارڈ فنون اور فنکاروں کو پہچاننے میں سب سے آگے ہیں ۔ آر بی آئی کے علاقائی ڈائرکٹر چنھوئے کمار ، سی بی آئی کے سی جی ایم رادھا کرشنن این آئی ایف ٹی کے ڈائرکٹر مالنی دیواکلا اور دیگر نے خطاب کیا ۔
