اسمبلی اور کونسل کے نئے سکریٹریز نے جائزہ حاصل کرلیا

Pp25

سکریٹری تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے عہدہ کی آر تروپتی نے ذمہ داری سنبھال لی جبکہ وی نرسمہا چاریلو نے سکریٹری قانون ساز کونسل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ صدرنشین وقف ٹریبونل کے عہدہ سے سبکدوشی کے بعد حکومت نے آر تروپتی کو قانون ساز اسمبلی کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اسمبلی میں تروپتی نے نرسمہا چاریلو سے نئے عہدہ کی ذمہ داری حاصل کی۔ حکومت نے نرسمہا چاریلو کو کونسل کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد دونوں سکریٹریز نے اسپیکر پرساد کمار اور صدرنشین کونسل سکھیندر ریڈی سے ملاقات کی۔ اسپیکر اور صدرنشین کونسل نے دونوں عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہتر خدمات کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔