بلدی نتائج سے حکومت کی ذمہ داریوں میں اضافہ: سریدھر بابو

Pp40

وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ بلدی چناؤ کے نتائج حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو عوامی تائید کا واضح ثبوت ہے۔ نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ کانگریس قائدین کو یقین تھا کہ عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف انتخابی کامیابی ہے بلکہ عوامی حکومت کی جانب سے فلاحی خدمات کی انجام دہی کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہے۔ بعض گوشوں کی جانب سے سیاسی فائدہ کیلئے ریاست کے امیج کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی جسے عوام نے ناکام کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں ریاست کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے علاوہ حکومت نے ترقیاتی و فلاحی اسکیمات پر عمل کیا۔ نتائج سے حکومت کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوگا اور آئندہ تین برسوں میں ہر شعبہ کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ سریدھر بابو نے اپوزیشن کے پروپگنڈہ کو مسترد کرنے پر رائے دہندوں کو مبارکباد پیش کی اور کانگریس قائدین اور کارکنوں کی محنت کو سراہا ۔ انہوں نے کانگریس انچارج میناکشی نٹراجن اور صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کے علاوہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔