SALMAN-KHAN-780x470

چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے اتوار کے دن بالی ووڈ سوپراسٹار سلمان خان سے فون پر بات چیت کی اور یہ کہتے ہوئے پوری مدد کا تیقن دیا کہ ریاستی حکومت کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دے گی۔ دادر میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائرنگ کا واقعہ بڑا بدبختانہ ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ میں نے کمشنر ممبئی پولیس اور اداکارسلمان خان دونوں سے بات چیت کی ہے۔ میں‘ عوام کو یقین دلاتاہوں کہ یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی کہ کوئی بھی قانون اپنے ہاتھوں میں لے۔