ترک صدر طیب ایردوان کی اسرائیل پر حملے کی دھمکی

Erdogan

صدر ترکیہ طیب ایردوان نے نیتن یاہو کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہوتے رہے تو ترکیہ ، اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائے گا۔اسرائیل ،ایران کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ رجب طیب ایردوان نے مزید واضح کیا کہ ترکیے جس طرح لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوا، اسی طرح اسرائیل میں بھی داخل ہوسکتا ہے، اس کے لیے طاقت اور اتحاد کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خون اور نفرت میں اندھے ہوچکے ہیں، جنگ بندی کے دن بھی اسرائیل نے سینکڑوں بے گناہ لبنانیوں کو قتل کردیا۔تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اگر پاکستان ، امریکہ اور ایران کی جنگ میں ثالثی نہ کرتا تو ترکیے ، اسرائیل کو اس کی جگہ دکھا دیتا۔