عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی نئی عمارت کی آئندہ سال ڈسمبر میں تکمیل

محکمہ عمارات و شوارع کے اسپیشل چیف سکریٹری وکاس راج نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی نئی عمارت کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے گوشہ محل میں پراجکٹ کی پیشرفت پر عہدیداروں اور انجینئرس سے بات چیت کی۔ تعمیراتی ایجنسی MEIL کے عہدیداروں نے وکاس راج کو تعمیری پیشرفت سے واقف کرایا۔ اُنھوں نے کہاکہ ڈسمبر 2027ء تک عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ اُنھوں نے ایجنسیوں کو تیقن دیا کہ حکومت کی جانب سے تمام درکار منظوریوں گرین چیانل کے ذریعہ دی جائیں گی تاکہ تعمیری کام مقررہ مدت میں تکمیل ہوں۔ اُنھوں نے عہدیداروں سے کہاکہ تعمیر کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھا جائے تاکہ مقررہ مدت میں پراجکٹ کی تکمیل ہو۔ وکاس راج نے پراجکٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو تجاویز پیش کیں۔ اِس موقع پر کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن، اسپیشل سکریٹری آر اینڈ بی پی پراونیا، چیف انجینئر راجیشور ریڈی، زونل کمشنر جی ایچ ایم سی جی سنتوش، سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر جتیش وی پاٹل، ایڈیشنل ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر این وانی، میل کمپنی کے پراجکٹ ڈیویژن کے تحت گوردھن ریڈی، پراجکٹ کے چیف جنرل منیجر وی سرینواس موجود تھے۔
