آبنائے ہرمز کھلنے سے ہندوستان اور پاکستان کو راحت

TOP_17

وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسٹ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثر ہونے والی ہندوستان اور پاکستان کی تیل ریفائنریوں کو اس اہم بحری گزرگاہ کے دوبارہ کھلنے کے بعد بڑی راحت ملے گی، جس سے تیل کی فراہمی بحال اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بحری ٹریفک میں پہلے ہی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اگر ایران سے متعلق جاری مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کی وہ ریفائنریاں جو خام تیل کی قلت سے متاثر ہوئی ہیں، دوبارہ پوری استعداد کے ساتھ کام شروع کر سکیں گی۔کیون ہیسٹ نے کہا کہ ریفائنریوں کی بحالی سے پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں کمی آئے گی، جس کے اثرات مختلف ممالک تک پہنچیں گے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں بے چینی پیدا ہوئی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔امید کی جارہی ہے کہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی ۔