راجناتھ سنگھ سے حیدرآباد میں سماج کی نمائندہ شخصیتوں کی ملاقات

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دورہ حیدرآباد کے موقع پر مختلف شعبہ جات کی سرکردہ شخصیتوں سے ملاقات کی۔ کھلاڑیوں ، فلم ایکٹرس اور دیگر اہم شخصیتوں نے راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گزشتہ 12 برسوں میں مرکز کی کارکردگی دفاع کے شعبہ میں اہم کامیابیوں کے علاوہ دیگر موضوعات پر بات کی گئی۔ اہم شخصیتوں کی حکومت کی کارکردگی پر رائے لینے یہ پروگرام رکھا گیا تھا۔
