کلکٹر نرمل عوام کی اُمید، 2 ماہ میں منفرد پہچان

TOP_3-13

نرمل ضلع کلکٹر بھاویش مشرا IAS جنھوں نے اپنے عہدہ کا بحیثیت نرمل ضلع کلکٹر جائزہ حاصل کرکے دو ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے ۔ غریب عوام کی اُمید بن کر اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے ۔ رات دن ضلع کے تمام محکمہ جات کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل بالخصوص غریب عوام کی سہولیات کے سلسلہ میں عہدیداروں کومتحرک کرتے دیکھے گئے ۔ سرکاری اسکولس ، ہاسٹلس اور دواخانوں کا مسلسل معائنہ کرتے ہوئے ہر محکمہ کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں ۔ آج بھاویش مشرا نے نرمل کے ایریا ہاسپٹل کا بذات خود معائنہ کیا اور حکام کو حکم دیاکہ وہ تمام غریب عوام کو بہتر اور معیاری طبی خدمات کو یقینی بنائیں ۔ انھوں نے OP سرویسز کے آن لائین رجسٹریشن کے عمل کابھی بذات خود معائنہ کیا ۔یہ بھی دریافت کیا کہ کسی شعبہ جات میں سب سے زیادہ مریض رجوع ہورہے ہیں ۔ دواخانہ کے ہر شعبہ کا انھوں نے دورہ کیا اور مشورہ دیا کہ مریضوں کو ضروری طبی خدمات بروقت فراہم کی جائیں اور ساتھ ہی مریضوں کی سہولت کیلئے مختلف شعبہ جات کی نشاندہی کرنے والے سائن بورڈ آسانی سے سمجھنے آنے والے لگائیں جائیں ۔ انھوں نے انتباہ دیا کہ طبی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی لاپرواہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ضلع کلکٹر نے دواخانہ سے متعلق تمام ریکارڈز کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر ریکارڈ کو احتیاط سے ریکارڈ کریں اوردواخانہ کے احاطہ میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ انھوں نے نوتعمیرشدہ کرٹیکل کیر یونٹ کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ہاسپٹل سوپر وائیزر گوپال سنگھ ، میڈیکل کالج کی پرنسپل شاردا ، طبی محکمہ کے افسران ، عملہ اور دیگر افراد موجود تھے ۔