2005 سے پہلے کے کرنسی نوٹ بند ہونے کی افواہ جھوٹی، بینک آف مہاراشٹرا کی وضاحت

20260627_143339-780x470

سوشل میڈیا پر یہ افواہ تیزی سے پھیل رہی ہے کہ 30 جون کے بعد 2005 سے پہلے چھپے ہوئے 10، 20، 50 اور 100 روپے کے نوٹ بینک آف مہاراشٹرا کی شاخوں میں قبول نہیں کیے جائیں گے۔ اس دعوے پر بینک آف مہاراشٹرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا
بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے نام سے وائرل ہونے والا سرکیولر جعلی ہے اور پرانے کرنسی نوٹوں کے بارے میں کوئی نئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔ بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔بینک نے مزید کہا کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق درست معلومات صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے ہی حاصل کی جائیں، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جھوٹے پیغامات سے محتاط رہیں۔