دونوں شہروں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی

rain-16-1536x864

دونوں شہروں میں اتوار کو بارشوں کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں گراوٹ آئی جبکہ گذشتہ شب بھی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ و سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب بارشوں کے درمیان شہر میں زیر زمین سطح آب میں اضافہ کے امکانات بھی ہیں۔ شمس آباد‘ شاد نگر‘ میڑچل۔ ملکا جگری‘ کوکٹ پلی ‘ اپل ‘ ملکا جگری ‘ ترملگیری و دیگر مقامات پر بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات کے بموجب بارش اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب درجہ حرارت میں 5ڈگری سیلسیس تک کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ گذشتہ دو یوم سے شہر میں درجہ حرارت 30تا 32 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جارہا تھا لیکن اتوار کو صبح سے ہی درجہ حرارت25تا26 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جانے لگا ہے لیکن اس کے باوجود رطوبت میں کسی بھی طرح کی کمی ریکارڈ نہ کئے جانے کے سبب گرمی کی شدت کا سلسلہ برقرار ہے لیکن مسلسل ہونے والی بارش کے نتیجہ میں گرمی سے بھی بڑی حد تک راحت حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے ۔شہر کے نواحی علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور ذخائر آب میں پانی جمع ہونے کی رفتار میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ آبرسانی نے تمام ذخائر آب پر خصوصی نظر رکھنے کے اقدامات کئے ہیں۔