ہندوستان سے ناراض ایلون مسک دنیا کے دولتمند ترین صنعت کار

ایلون مسک ان دنوں ہندوستانی حکومت کے ساتھ کسی قدر ناراض ہیں اور ان کا الزام ہے کہ ہندوستان کے بڑے صنعتی گھرانے ملک میں ان کی ٹکنالوجی کے داخلہ کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ دنیا کے ٹاپ 10 دولتمند ترین افراد میں ایلون مسک سرفہرست ہے جن کے اثاثہ جات کی مالیت 936 بلین ڈالر درج کی گئی ہے۔ دنیا کے 10 بڑے بلینرس کا تعلق غیر ایشیائی ممالک سے ہے جن کے اثاثہ جات 142 تا 370 بلین ڈالرس تک شمار کئے گئے ۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے عالمی سطح پر اپنی سبقت کو برقرار رکھا ہے۔ امیزان کے سربراہ جیف بیزوس 370 بلین ڈالر کے اثاثہ جات کے ساتھ ٹاپ ملینرس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ گوگل کے لیری پیج 286 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دیگر دولتمند ترین شخصیتوں میں ڈیل ٹکنالوجیز کے مائیکل ڈیل ، میٹا کے مارک زوکر برگ اور اوریکل اور مائیکرو سافٹ کے سربراہان شامل ہیں۔ دنیا کے ٹاپ 10 دولتمند ترین افراد کی زیادہ تر سرمایہ کاری ٹکنالوجی کے شعبہ میں ہے۔ یوں تو ہندوستان میں بھی امبانی اور اڈانی صنعتی گھرانوں نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے لیکن ان کا شمار ٹاپ 10 ملینرس کی فہرست میں نہیں کیا گیا۔
